![]() | No ratings.
کرسی خود گھوم رہی تھی۔ گھر میں اکیلا تھا۔ |
| رات 2 بجے اٹھا تو پانی پینے کچن گیا۔ma واپس آ کر لائٹ آن کی تو دیکھا... ڈائننگ روم کی کرسی اکیلی گھوم رہی تھی۔ گھر میں اکیلا تھا۔ امی ابو گاؤں گئے ہوئے تھے۔ میں نے سوچا ہوا کا جھونکا ہوگا۔ لائٹ بند کر کے لیٹ گیا۔ 5 منٹ بعد پھر سے "چر" کی آواز آئی۔ لائٹ آن کی تو کرسی اب ٹیبل کے دوسری طرف تھی۔ اور کرسی پر گیلے پاؤں کے نشان تھے... چھوٹے چھوٹے بچے کے۔ میں نے ہمت کر کے پوچھا "کون ہے؟" کرسی رک گئی۔ اور کرسی کے پیچھے سے ہنسی کی آواز آئی "کھی کھی کھی" اگلی صبح گھر والے آئے تو پتہ چلا... 10 سال پہلے اسی گھر میں ایک بچہ کرسی سے گر کر مر گیا تھا۔ اور وہ رات کو اکیلا بور ہو جائے تو کرسی گھماتا ہے۔ اب میں رات کو لائٹ بند کر کے نہیں سوتا۔ |
© Copyright 2026 ahmadali (ahmad2026 at Writing.Com).
All rights reserved.
Writing.Com, its affiliates and syndicates have been granted non-exclusive rights to display this work.
